سندھ کے طلباء ہوجائیں تیار،تعلیمی ادارے بدھ سے بحال

کراچی :سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ صوبے میں اسکول، کالجز اور جامعات میں تدریسی عمل بدھ سے بحال ہوجائے گا۔

سندھ میں آن لائن کلاسز کے بجائے فزیکل کلاسز ہوں گی، ہفتے کے دو دن تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شرجیل میمن نے ایم کیو ایم پاکستان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم بلدیاتی اداروں کے اختیارات کی بات تو کرتی ہے لیکن انتخابات سے بھاگ جاتی ہے۔فاروق ستار کی باتوں کو اہمیت نہ دیں ، وہ آج کل پریشان ہیں۔