20نجی کمپنیاں گند م کی خریدار،قیمت3500روپے فی من مقرر

رواں سال وفاقی سطح پرگندم کی خریداری کی تفصیلات سامنے آگئیں،نجی کمپنیاں ملک بھرسے3500روپے فی من کے حساب سے گندم خریدیں گی،ملک میں گندم کی قیمت کا تعین عالمی مارکیٹ کے مطابق کیا جائے گا۔

آئی ایم ایف کی شرائط کے مطابق وفاقی حکومت گندم کی خریداری سے نکل گئی،حکومت کے بجائے رواں سال گندم کے اسٹریٹیجک ذخائرنجی شعبہ خریدیگا،وفاقی حکومت گوداموں میں گندم کے مینٹیننس اخراجات خود برداشت کریگی،وفاق، پنجاب اور خیبرپختونخوا کیلئے گندم کی خریداری نجی کمپنیاں کریں گی۔

حکام کے مطابق خریداری میں حصہ لینے والی کمپنیوں کی ایکویٹی ویلیوکی حد ایک ارب روپے مقررکی گئی ہے،ایک ارب روپے سے نیچے والی کسی کمپنی کو شارٹ لسٹ نہیں کیاگیا،مجموعی طورپر20کمپنیاں گندم کی خریداری کریں گی۔

پنجاب فوڈحکام کے مطابق نجی کمپنیاں وفاق کے لیے 15لاکھ میٹرک ٹن گندم خریدیں گی،پنجاب کے لیے 30لاکھ میٹرک ٹن گندم نجی شعبہ خریدے گا، بلوچستان، کے پی کیلئے نجی کمپنیاں 8 لاکھ میٹرک ٹن گندم خریدیں گی،سندھ حکومت پرانے طریقہ کار سے 12لاکھ میٹرک ٹن گندم خریدے گی۔