بدامنی اور کشیدہ صورتحال، مولانا فضل الرحمان کا پارلیمنٹ کا ان کیمرا اجلاس بلانے کا مطالبہ

سربراہ جے یو آئی ایف مولانا فضل الرحمان نے ملک میں جاری بدامنی اور کشیدہ  صورتحال پر پارلیمنٹ کا ان کیمرا اجلاس بلانے کا مطالبہ کردیا۔
مولانا فضل الرحمان نے لاہور میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے پاکستان اور اس کے مستقبل کا سوچنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ امت اسلامیہ کو سر جوڑ کر بیٹھنا اور مستقبل طے کرنا ہے۔