وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت علاقائی و عالمی صورتحال کے تناظر میں اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں اہم فیصلے کیے گئے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت قومی کفایت شعاری پالیسی کی منظوری کے لیے اجلاس ہوا، اجلاس میں چاروں صوبوں اور گلگت بلتستان کے وزرائے اعلیٰ، وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر کو بھی مدعو کیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں ملک کی مجموعی انتظامی اور معاشی صورتحال کا جائزہ لیا گیا، صوبوں اور وفاق کے درمیان اتفاق رائے سے قومی کفایت شعاری پالیسی کی منظوری دی دی گئی۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں موجودہ حالات میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے مشترکہ لائحہ عمل تشکیل دیا گیا، بڑے فیصلے کیے گئے۔

