ایرانی تیل ذخائر پر حملہ، امریکا اور اسرائیل میں پھوٹ پڑگئی

اسرائیل کی جانب سے ایران میں تیل کے 30 ذخیروں پر حملوں نے امریکا اور اسرائیل کے درمیان اختلافات پیدا کر دیے ہیں۔
امریکی ویب سائٹ ’ایگزیوس‘ کے مطابق امریکی حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے جو حملے کیے وہ امریکا کو بتائے گئے حملوں سے بہت زیادہ تھے اور امریکی حکام نے اسرائیل سے اس پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: مجتبیٰ خامنہ ای نئے رہبر منتخب، ایرانی عوام حمایت میں سڑکوں پر نکل آئے
امریکی حکام کا خیال ہے تیل کے ذخیرے پر حملے سے بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمت میں بہت زیادہ اضافہ ہو سکتا ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے امریکی حکام سے کہا گیا تھا کہ تیل کے ذخیروں کو ملٹری کے ساتھ مختلف مقامات پر تیل کی فراہمی کے لیے استعمال کیا جا رہا تھا۔