پاک فوج کی منہ توڑ کارروائی، ایمونیشن ڈپو اور ڈرون اسٹوریج سائٹ تباہ

آپریشن غضب للحق جاری ہے جس کے دوران خوست ایمونیشن ڈپو اور ڈرون اسٹوریج سائٹ تباہ کردیا گیا۔سیکورٹی ذرائع نے کہا کہ افغان طالبان کی جارحیت کیخلاف پاک فوج کی بھرپور اور طاقتور جوابی کارروائیاں جاری ہیں۔

سیکورٹی ذرائع کے مطابق پاک افواج نے موثر کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الخوارج اور افغان طالبان کا خوست میں ایمونیشن ڈپو تباہ کر دیا۔پاک افواج کی موثرجوابی کارروائی کے دوران فتنہ الخوارج اور افغان طالبان کے جلال آباد میں ایمونیشن ڈپو اور ڈرون اسٹوریج سائٹ کو تباہ کر دیا گیا۔

پاک افواج فتنہ الخوارج اور افغان طالبان فوج کے ٹھکانوں اور فوجی تنصیبات کو موثر انداز میں نشانہ بنا رہی ہیں، فتنہ الخوارج اور افغان طالبان رجیم کو پاک افغان سرحد پربلا اشتعال جارحیت کے بعد ہر محاذ پر بھرپور پسپائی کا سامنا ہے۔