ملتان: وفاق المدارس العربیہ پاکستان نے سالانہ امتحان 1447ھ مطابق 2026 کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔
نتائج کا اعلان وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے صدر شیخ الحدیث مولانا مفتی محمد تقی عثمانی اور ناظم اعلی وفاق شیخ الحدیث مولا نا محمد حنیف جالندھری نے 6 رمضان المبارک 1447ھ مطابق 24 فروری 2026 بروز منگل جامعہ دار العلوم کراچی بمقام کورنگی انڈسٹریل ایریا کراچی میں کیا۔
سالانہ امتحانات میں طلبہ و طالبات کی تعداد مجموعی طور پر چھ لاکھ انسٹھ ہزار دو سو اٹھائیس (659228) تھی ، جن میں سے چھ لاکھ انتیس ہزار نو سو باسٹھ (629962) نے شرکت کی۔ پانچ لاکھ چھتیس ہزار چار سو آٹھ (536408) پاس ہوئے اور ترانوے ہزار پانچ سو چون (93554) نا کام ہوئے ۔ مجموعی نتیجہ 85 فیصد رہا۔
درجات کتب میں ملکی سطح پر اول دوم سوم پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ وطالبات کے نام یہ ہیں:طلبہ میں سے درجہ عالمیہ سال دوم ( ایم اے پارٹ (2) میں جامعہ دارالعلوم کراچی کے عبدالرئوف نے ملکی سطح پر اول پوزیشن، محمد حمدان نے دوم پوزیشن جبکہ جامعہ العلوم الاسلامیہ بنوری ٹائون کراچی کے عابد منیر نے سوم پوزیشن حاصل کی ۔
عالمیہ سال اول ( ایم اے پارٹ (1) میں جامعہ بیت السلام کراچی کے شاہ سعود نے اول پوزیشن ، جامعہ دارالعلوم کراچی کے جاوید حسین نے دوم پوزیشن جبکہ جامعہ فاروقیہ کراچی کے محمد لقمان نے سوم پوزیشن حاصل کی۔
عالیہ سال دوم ( بی اے پارٹ 2) میں تینوں پوزیشنیں جامعہ دارالعلوم کراچی کے طلبہ نے حاصل کی۔ عبید الرحمان نے اول پوزیشن محمد سلیمان نے دوم پوزیشن اور محمد یونس صادق نے سوم پوزیشن حاصل کی ۔ عالیہ سال اول ( بی اے پارٹ (1) میں جامعہ دارالعلوم کراچی کے حذیفہ نے اول پوزیشن ، ضیا اللہ نے دوم پوزیشن جبکہ جامعہ محمد یہ اسلام آباد کے محمد حفی اور جامعہ الزیتون نیلے پیرایبٹ آباد کے نور نواب نے سوم پوزیشن حاصل کی۔
درجہ ثانویہ خاصہ سال دوم (ایف اے پارٹ 2 ) میں جامعہ عثمانیہ پشاور کے عبداللہ نے اول پوزیشن، جامعہ العلوم الاسلامیہ بنوری ٹائون کراچی کے محمد فخر نبیل خان نے دوم پوزیشن جبکہ جامع العلوم الاسلامیہ بنوری ٹائون کراچی کے محمد خذیمہ، جامعہ عربیہ معراج العلوم بنوں کے محمد سفیان ، جامعہ بیت السلام تلہ گنگ کے محمد عمیر اور حزیمہ علی اور جامعہ العلوم الاسلامیہ سوہان اسلام آباد کے فہد مصطفی نے سوم پوزیشن حاصل کی ۔
درجہ ثانویہ خاصہ سال اول (ایف اے پارٹ (1) میں دار العلوم ترمز کی سیداں حرمزئی پیشین کے عطا الرحمان نے اول پوزیشن ، جامعہ الزیتون نیلے پیرا پیٹ آباد کے سہیل احمد نے دوم پوزیشن جبکہ جامعہ بیت السلام کراچی کے محمد انور نے سوم پوزیشن حاصل کی۔
درجہ ثانویہ عامہ (میٹرک) میں مدرسہ عربیہ تعلیم الاسلام نزد مشن روڈ کوئٹہ کے عبدالقدیر اور جامعہ بیت السلام تلہ گنگ کے محمد بن سہیل نے اول پوزیشن، جامعہ عربیہ تبلیغی مرکز چمن کے حافظ ظفر اللہ، مدرسہ عربیہ مظاہر العلوم حافظ آباد مش خیل کے محمد طارق جمیل اور جامعہ بیت السلام تلہ گنگ کے عبدالمنان نے دوم پوزیشن جبکہ جامعہ آس اکیڈمی لاہور کے توفیق اللہ نے سوم پوزیشن حاصل کی ۔
درجہ متوسطہ ( مدل ) میں جامعہ عربیہ مرکز یہ تجوید القرآن کوئٹہ کے صدیق اللہ نے اول پوزیشن ، جامعہ امدادیہ کوئٹہ کے ثنا اللہ نے دوم پوزیشن اور جامعہ امداد یہ کوئٹہ کے ہی محمد یونس نے سوم پوزیشن حاصل کی۔
دراسات دینیہ سال دوم میں جامعہ مفتاح العلوم سرگودھا کے مزمل عمران نے اول پوزیشن، جامعہ ذکر یا دارالایمان کربوغہ شریف ہنگو کے عبداللہ نے دوم پوزیشن اور جامعہ زکریا دارالایمان کربوغہ شریف ہنگو کے محمد عمیر اور مظہر حسین نے سوم پوزیشن حاصل کی۔
دراسات دینیہ سال اول میں عید گاہ مدرسہ ابو ہریرہ قصبہ اڈہ گورمانی کوٹ ادو کے صبغت اللہ نے اول پوزیشن ، جامعہ عبداللہ بن مسعود خانپور رحیم یار خان کے احمد حسن نے دوم پوزیشن اور جامعہ مفتاح العلوم سرگودھا کے تاسین نے سوم پوزیشن حاصل کی ۔تجوید للعلما میں مرکز العلوم الاسلامیہ ایم پی آر کالونی کراچی کے عمر گل نے اول پوزیشن ، جامعہ بیت العلم گلشن اقبال کراچی کے عبید اللہ نے دوم پوزیشن جبکہ جامعہ اشرفیہ لاہور کے عبدالوہاب اور جامعہ دار العلوم الاسلامیہ بنوری ٹائون لکی مروت کے احمد علی نے سوم پوزیشن حاصل کی ۔
تجوید للحفاظ میں مدرسہ مخزن العلوم ٹائون شپ لاہور کے منتظر خان اور مدرسہ ابی بن کعب تورڈھیر صوابی کے عبدالرحمن نے اول پوزیشن ، مدرسہ دار التجوید المالکیہ میٹروول کراچی کے عثمان اور مدرسہ مخزن العلوم ٹائون شپ لاہور کے محمد حذیفہ نے دوم پوزیشن جبکہ جامعہ اسلامیہ امدادیہ فیصل آباد کے عدنان خان، جامعہ احیا العلوم عید گاہ مظفر گڑھ کے محمد فیصل اور جامعہ محمد یہ تجوڑی لکی مروت کے کفایت اللہ نے سوم پوزیشن حاصل کی ۔
اسی طرح طالبات میں سے درجہ عالمیہ سال دوم میں جامعہ بنا العلم رائیونڈ لاہور کی امامہ نورین نے ملکی سطح پر اول پوزیشن ، جامعہ کی ہی طالبہ بریرہ اعجاز نے دوم پوزیشن اور جامعہ فاطم الزہرا للبنات لمبی ڈھیری مانسہرہ کی ایمن طارق نے سوم پوزیشن حاصل کی۔
درجہ عالمیہ سال اول میں جامعہ فاطم الزہرا الاسلامیہ للبنات لور لختے پشاور کی سارہ اشفاق اور مدرسہ دار البشائر للبنات دھنی بخش بروہی گوٹھ کراچی کی حمنہ نے اول پوزیشن ، جامعہ دارالعلوم کراچی کی زہرا زولال نے دوم پوزیشن اور جامعہ معہد الفقیر الاسلامی جھنگ کی مسفرہ نے سوم پوزیشن حاصل کی۔
درجہ عالیہ دوم بنات میں جامعہ دارالقومی لاہور کی ملی کا خادم اور جامعہ خدیجہ الکبری محمد علی سوسائٹی کراچی کی لبیہ نعیم نے اول پوزیشن ، جامعہ بنا العلم رائیونڈ لاہور کی زینب نصیر نے دوم پوزیشن جبکہ جامعہ فاطم الزہرا الاسلامیہ للبنات لوڑ لختے پشاور کی حسیہ رحمان اور معہد الخلیل الاسلامی بہادر آباد کراچی کی فاطمہ نے سوم پوزیشن حاصل کی ۔
درجہ عالیہ سال اول بنات میں جامعہ دار النعیم للبنات غفور ٹائون کوئٹہ کی بی بی سعیدہ نے اول پوزیشن، معہد الخلیل الاسلامی بہادر آباد کراچی کی ایمن اور مدرستہ الصالحات للبنات ھر کالونی لاڑکانہ کی عائشہ نے دوم پوزیشن جبکہ جامعہ عثمانیہ پشاور کی ایمن نے سوم پوزیشن حاصل کی۔درجہ خاصہ سال دوم بنات میں مدرسہ دار البشائر للبنات دھنی بخش بروہی گوٹھ کراچی کی روھما نے ملکی سطح پر اول پوزیشن ، جامعہ ام سلمی للبنات دھمیال کیمپ راولپنڈی کی مدیحہ نے دوم پوزیشن جبکہ معہد الخلیل الاسلامی بہادر آباد کراچی کی حبیبہ منیر نے سوم پوزیشن حاصل کی۔
درجہ خاصہ اول بنات میں مدرسہ معہد الایمان مطار روڈ سوات چوک ہری پور کی فاطمہ نیاز نے اول پوزیشن ، جامعہ نظامیہ ناظم آباد کراچی کی آمنہ وردہ انصاری نے دوم پوزیشن جبکہ جامعہ العلوم الشرعیہ طوبی ٹائون مردان کی حسنہ بی بی اور مدرسہ دار البشائر للبنات دھنی بخش بروہی گوٹھ کراچی کی امیمہ نے سوم پوزیشن حاصل کی ۔
دراسات دینیہ سال دوم میں مدرسہ فیض القرآن سکریالہ چکوال کی ام حبیبہ نے اول پوزیشن، جامعہ ابو ہریرہ میلسی وہاڑی کی اقصی اور جامعہ زہرہ للبنات ایڈ منسٹریشن سوسائٹی کراچی کی مصباح اسماعیل نے دوم پوزیشن جبکہ جامعہ اشرف المدارس گلستان جو ہر کراچی کی جویریہ صدیقہ اور مدرسہ زینب بنت علی للبنات حویلیاں ایبٹ آباد کی امامہ شبیر عباسی نے سوم پوزیشن حاصل کی ۔
دراسات دینیہ سال اول میں جامعہ معہد الفقیر الاسلامی جھنگ کی مقدس اور جامعہ عربیہ حفصہ للبنات گلستان جو ہر کراچی کی حفصہ نوید نے اول پوزیشن، جامعہ عربیہ اسلامیہ چک — ایل اوکاڑہ کی سعدیہ نے دوم پوزیشن اور دارالعلوم زکریا ساہی کالونی کی سعدیہ مکہ ٹائون سرگودھا کی خدیجتہ الکبری نے سوم پوزیشن حاصل کی۔
تجوید للعالمات میں ابراہیم اکیڈمی دہلی مرکز ٹائل سوسائٹی کراچی کی نادیہ نے اول پوزیشن ، جامعہ سیدہ میمونہ للبنات کلا بٹ صوابی کی امیقہ وہاب نے دوم پوزیشن جبکہ جامعہ فاطمتہ الزہرا للبنات ڈوڈیال میر پور کی نمرہ احمد اور مدرسہ ام حبیبہ للبنات ٹیلہ خیل پشاور کی حمیرا نے سوم پوزیشن حاصل کی۔
تجوید للحافظات میں جامعہ خدیجتہ الکبری للبنات سرائے صالح ہری پور کی عظمی بی بی نے اول پوزیشن ، مدرسہ عربیہ خادم الاسلام رحیم کلی شیر پور لودھراں کی عفیفہ بی بی نے دوم پوزیشن جبکہ مدرسہ فاطم الزہرا للبنات ٹھل نجیب کبیر والا خانیوال کی اقرا بصیر نے سوم پوزیشن حاصل کی۔صوبائی پوزیشنیں اور تفصیلی نتائج وفاق کی ویب سائٹ پر ملاحظہ کیے جاسکتے ہیں۔
صدر وفاق اور ناظم اعلی وفاق نے نتائج کو شاندار قرار دیتے ہوئے کامیاب ہونے والے تمام طلبہ وطالبات اور خاص طور پر نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے مدارس و جامعات اور طلبہ و طالبات کو مبارک باد پیش کی اور ان کی مزید ترقی اور کامیابی کے لئے دعا فرمائی۔
انہوں نے اس موقع پر دفتر وفاق المدارس کے جملہ کا رکنان کی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں شبانہ روز محنت کے ساتھ امتحانات کے پروقار انعقاد اور انتہائی محنت و جانفشانی کے ساتھ مختصر ترین وقت میں شفاف نتائج کی تیاری پر خراج تحسین پیش کیا۔

