وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ افغانستان میں دہشت گردوں کے خلاف پاکستان کی جوابی کارروائی میں اب تک کی اطلاعات کے مطابق 70 کے قریب دہشت گرد مارے گئے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ پاکستان ایک ذمہ دار ریاست ہے جس نے ہمیشہ کوشش کی ہمسایوں سے بہتر تعلقات رکھے۔
طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ افغانستان سے بہت عرصے سے دہشت گردی ایکسپورٹ ہورہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اپنے لوگوں کے جان ومال کی تحفظ کےلیےہرطرح کی کارروائی کرر ہا ہے، کارروائیاں پاکستان کے اندر بھی جاری ہیں، 70 ہزار کے قریب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیے گئے جن میں مختلف قسم کے لوگ گرفتار ہوئے اور کئی دہشت گرد ہلاک ہوئے۔
وزیر مملکت برائے داخلہ کا کہنا تھا کہ افغانستان میں ہونے والی یہ کارروائی اسی تناظر میں کی گئی، یہ کارروائی 3 مختلف مقامات پر7جگہوں پر کی گئی جس میں ابھی تک کی اطلاعات کے مطابق 70کےقریب دہشت گرد مارے گئے ہیں۔

