اسلام آباد: ایم کیو ایم ،(ق)لیگ اور بلوچستان عوامی پارٹی نے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے سیکورٹی فورسز کی مکمل حمایت کا اعلان کردیا۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے ملاقات میں (ق)لیگ کے رہنما چودھری سالک، ایم کیوایم کے خالد مقبول صدیقی اور بی اے پی کے خالد مگسی نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیام امن کیلئے کوششوں کو سراہا اور سیکورٹی فورسز کے ساتھ چلنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
سیاسی رہنمائوں نے فتنہ الخوارج کے خلاف کارروائیوں میں جام شہادت نوش کرنے والے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہدا کے خاندانوں کے ساتھ ہیں اور ہمیشہ ساتھ رہیں گے۔اس موقع پر وزیرداخلہ محسن نقوی نے تینوں جماعتوں کے رہنمائوں کو خیبرپختونخوا اوربلوچستان کی صورتحال و قیام امن کیلئے کیے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔

