کراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارش،چند علاقوں میں ژالہ باری

کراچی:شہر قائد کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری سے موسم سرد اور خوش گوار ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق ماڑی پور، موچکو، گلستان جوہر، فیڈرل بی ایریا، ملیر، ، لیاقت آباد، گلشن اقبال اور یونیورسٹی روڈ سمیت مختلف علاقوں میں بارش ہوئی۔ائیرپورٹ، ملیر کینٹ، گلستان جوہر اور کریم آباد سمیت چند علاقوں میں ژالہ باری بھی ہوئی جس کے سبب موسم سرد ہوگیا۔

اعداد و شمار کے مطابق جناح ٹرمینل پر سب سے زیادہ 20 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ ناظم آباد میں 8.5، یونیورسٹی روڈ پر 5.8، نارتھ کراچی میں 2.3، بحریہ ٹائون میں 2، اولڈ ایئرپورٹ اور سرجانی ٹائون میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔محکمہ موسمیات نے کراچی میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانی شدت کی بارش کی پیش کوئی کی تھی۔