کراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے ایک مغربی لہر کے زیر اثر کراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ایک مغربی لہر 16فروری کو ملک کے مغربی حصوں تک پہنچ سکتی ہے۔

سسٹم کے زیر اثر کراچی میں 17فروری کو گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ بارش کے ساتھ معمول سے تیز گردآلود ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔

دادو، حیدرآباد، ٹھٹھہ، بدین، جامشورو، لاڑکانہ، جیکب آباد اور خیرپور کراچی ڈویژن میں 16سے 17فروری گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

صوبے کے بیشتر علاقوں میں ٹھنڈی رات کے ساتھ موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔