پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان

16فروری سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 6روپے 55پیسے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ہے۔ذرائع نے کہا کہ پیٹرول کی قیمت میں 4روپے 39پیسے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5روپے 40پیسے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں 4روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے، لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 6روپے 55پیسے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے ورکنگ مکمل کرلی، اوگرا قیمتوں میں ردوبدل کے حوالے سے سمری پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کرے گی۔

پیٹرولیم ڈویژن وزیراعظم سے منظوری کے بعد کل نئی قیمتوں کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کرے گا، نئی قیمتوں کا اطلاق 16فروری سے ہو گا۔