اسلام آباد: نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے کراچی سمیت سندھ کے مزید شہروں میں یونین کونسل میں آن لائن اندراج کی سہولت متعارف کروا دی ہے۔
نادرا کے مطابق شہریوں کیلیے پاک آئی ڈی ایپ کے ذریعے یونین کونسل میں پیدائش، وفات، شادی اور طلاق کا آن لائن اندراج کروانے کی سہولت موجود ہے۔
اب کراچی جنوبی، حیدر آباد، ٹھٹھہ، سجاول، عمر کوٹ، شکارپور اور جیکب آباد میں بی یہ سہولت متعارف کروا دی گئی۔
یاد رہے کہ سمیت سندھ کے 20 اضلاع (کراچی شرقی، کراچی وسطی، کراچی ویسٹ، گھوٹکی، دادو، سانگھڑ، نوشہرو فیروز، میرپورخاص، شہید بینظیر آباد، لاڑکانہ، جامشورو، ٹنڈو محمد خان اور ٹنڈو الہیار) میں یہ سہولت پہلے ہی دستیاب ہے۔

