شہباز شریف کی بنگلادیش کے متوقع وزیراعظم طارق رحمان کو مبارکباد

وزیراعظم شہباز شریف نے بنگلادیش میں انتخابات میں کامیابی پر نئی قیادت کو مبارک باد دیتے ہوئے تعاون کا عزم کیا ہے۔

 وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستانی عوام اور حکومت کی جانب سے طارق رحمان کو بنگلا دیش کے پارلیمانی انتخابات میں بنگلا دیش نیشنلسٹ پارٹی کی شاندار کامیابی پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ہے۔

انہوں نے بنگلا دیش کے عوام کو بھی انتخابات کے کامیاب انعقاد پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ وہ بنگلا دیش کی نئی قیادت کے ساتھ قریبی تعاون کے خواہاں ہیں تاکہ تاریخی، برادرانہ اور ہمہ جہتی دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنایا جا سکے اور جنوبی ایشیا و اس سے باہر امن، استحکام اور ترقی کے مشترکہ اہداف کو آگے بڑھایا جا سکے۔