عالمی منڈی کے بعد ایشیائی مارکیٹ میں بھی تیل قیمتوں میں کمی

نیویارک:اسرائیل اور لبنان کے درمیان 10 روزہ جنگ بندی اور امریکا اور ایران کے درمیان متوقع سیز فائر کی خبروں کے بعد پیٹرول کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی ہے۔امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق عالمی اور ایشیائی منڈیوں میں تیل کی قیمتوں میں کمی اور اسٹاک مارکیٹس کی ملی جلی صورتحال سامنے آئی ہے۔

گزشتہ روز عالمی منڈی میں برینٹ خام تیل کی قیمت تقریبا 9495 ڈالر فی بیرل کے درمیان رہی جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ بھی 9093 ڈالر کے قریب ٹریڈ کرتا رہا۔آج ایشیائی منڈیوں میں بھی تیل کی قیمتوں میں مزید نرمی دیکھی گئی جہاں برینٹ تقریبا 98 ڈالر اور WTI 93 ڈالر کے قریب رہا۔

قیمتوں میں کمی اس خبر کے بعد دیکھنے میں آئی کہ ایران ممکنہ طور پر آبنائے ہرمز کے ذریعے جہازوں کی محفوظ آمدورفت کی اجازت دینے پر غور کر رہا ہے۔یہ کمی اس امید پر مبنی ہے کا امریکا، ایران اور خطے کے دیگر ممالک کے درمیان جنگ بندی اور مذاکرات کی پیش رفت ہو سکتی ہے۔