بنوں میں پولیس مقابلہ،3دہشت گرد ہلاک،9زخمی

بنوں:بنوں میں پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

ڈی آئی جی سجاد خان کے مطابق دہشت گردوں نے رات گئے پولیس اسٹیشن احمدزالی اور پولیس چوکی فتح خیل پرحملے کیے۔

سجاد خان نے بتایا کہ بنوں میں پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، فائرنگ کے تبادلے میں3 دہشت گرد ہلاک اور9زخمی ہوگئے۔ ڈی آئی جی کے مطابق دہشت گردوں کی فائرنگ سے2 پولیس اہلکار معمولی زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔