بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے جنوری میں ترسیلات زر کی مد میں 3.5ارب ڈالر موصول

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے جنوری 2026ء میں ترسیلاتِ زر کی مد میں 3.5ارب امریکی ڈالر موصول ہوئے۔ ترسیلاتِ زر میں سالانہ بنیادوں پر 15.4فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

جولائی تا جنوری مالی سال 26 کے دوران کارکنوں کی ترسیلاتِ زر مجموعی طور پر 23.2ارب ڈالر رہیں جو 11.3فیصد اضافہ ہے، جبکہ گزشتہ برس کی اسی مدت میں 20.9ارب ڈالر موصول ہوئے تھے۔

جنوری 2026ء کے دوران ترسیلاتِ زر کے اہم ذرائع میں سعودی عرب سے 739.6ملین ڈالر، متحدہ عرب امارات سے 694.2ملین ڈالر، برطانیہ سے 572.1ملین ڈالر اور امریکا سے 294.7ملین ڈالر شامل ہیں۔