بنگلادیش: الیکشن مہم ختم، تیاریاں عروج پر، ووٹنگ جمعرات کو ہوگی

بنگلہ دیش میں 12 فروری جمعرات کو ہونے والے 13ویں قومی پارلیمانی انتخابات کے لیے انتخابی مہم اپنے اختتامی مرحلے میں داخل ہو کر ختم ہوگئی ہے، جبکہ الیکشن کمیشن کی تیاریاں عروج پر پہنچ چکی ہیں۔

ملک بھر میں سیاسی سرگرمیوں کے دوران عوامی جوش و خروش دیکھنے میں آیا اور بڑی جماعتوں نے ووٹرز سے براہِ راست رابطہ مہم چلائی۔ ڈھاکہ، چٹاگانگ اور سلہٹ سمیت مختلف شہروں میں ریلیاں اور عوامی اجتماعات منعقد ہوئے۔

تازہ عوامی سروے کے مطابق بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کے زیرِ قیادت اتحاد اور جماعتِ اسلامی کے اتحاد کے درمیان سخت مقابلے کی توقع ہے، جہاں بی این پی اتحاد کو 44.1 فیصد اور جماعتِ اسلامی کے اتحاد کو 43.9 فیصد ووٹ ملنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔