پیٹرول،ڈیزل پر عائدکلائمیٹ سپورٹ لیوی میں اضافہ

اسلام آباد: نئے مالی سال کا آغاز ہوتے ہی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات پر عائد لیویز کی شرح میں ردوبدل کردیا ہے۔

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل پر عائد کلائمیٹ سپورٹ لیوی کی شرح میں ڈھائی روپے فی لیٹر اضافہ کرتے ہوئے اسے ڈھائی روپے سے بڑھا کر 5روپے فی لیٹر کردیا ہے۔

علاوہ ازیں حکومت نے اسی کے ساتھ پیٹرول اور ڈیزل پر عائد پیٹرولیم لیوی میں بھی ڈھائی،ڈھائی روپے فی لیٹر کمی کر دی ہے۔

حکام کے مطابق پیٹرولیم لیوی میں یہ کمی کلائمیٹ سپورٹ لیوی میں اضافے کو ایڈجسٹ کرنے کے لیے کی گئی ہے۔حکومت کے مطابق دونوں مختلف لیوی ٹیکسوں کی شرح میں کی گئی اس ایڈجسٹمنٹ کے نتیجے میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی ردوبدل نہیں کیا گیا۔