کراچی،الیکشن کمیشن آفس کے باہر احتجاج، جماعت اسلامی کے رکن سندھ اسمبلی سمیت متعددگرفتار

کراچی:پولیس نے جماعت اسلامی کے رکن سندھ اسمبلی محمد فارق سمیت متعدد افراد کو حراست میں لے لیا۔

جماعت اسلامی کے رکن اسمبلی اور کارکنان کو الیکشن کمیشن کے دفتر کے باہر پریس کانفرنس کے دوران گرفتار کیا گیا، پولیس نے پریس کا نفرنس میں موجود جماعت اسلامی کے کارکنان کو منتشرکردیا۔

اس سے قبل جماعت اسلامی کے رکن سندھ اسمبلی محمد فاروق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ملک بھر میں ہونے والے ظلم و ستم کو عیاں کرنے کے لیے جماعت اسلامی یہاں موجود ہے۔

محمد فاروق نے کہا کہ یہ بادشاہ سلامت کا گھر نہیں، پریس کانفرنس ہوگی، پریس کانفرنس کرنے کی اجازت نہیں دی گئی تو احتجاج ہوگا۔محمد فاروق کا کہنا تھا کہ 14 فروری کو سندھ اسمبلی کے باہر دھرنے کو روکنے کی کوشش کی جا رہی ہے، وہ دھرنا ہوگا اور یہ پریس کانفرنس بھی ہوگی۔