حکومت کا مالی خسارہ 637 ارب روپے سے تجاوز کرگیا

رواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ کے دوران وفاقی حکومت کی آمدن و اخراجات کی تفصیلات سامنے آگئی۔وزارت خزانہ کے مطابق جولائی تا دسمبر وفاقی حکومت کی آمدن کم اور اخراجات زیادہ رہے،وفاقی حکومت کا مالی خسارہ 637 ارب روپے سے تجاوز کرگیا۔6 ماہ کے دوران وفاقی حکومت کے اخراجات 7 ہزار 29 ارب روپے رہے ا س دوران ٹیکس آمدن 6 ہزار 160 ارب روپے رہی۔

وزارت خزانہ کی رپورٹ کے مطابق6 ماہ میں قرضوں پر 3 ہزار 563 ارب روپے سود ادا کیا گیا،6 ماہ میں نان ٹیکس ریونیو کی مد میں 3 ہزار 447 ارب روپے حاصل ہوئے۔رپورٹ کے مطابق جولائی تا دسمبر صوبوں کو 3 ہزار 616 ارب روپے حصہ دیا گیا،جاری اخراجات 6 ہزار 836 ارب، ترقیاتی اخراجات صرف 238 ارب رہے۔

دفاع کیلئے ایک ہزار 45 ارب،پنشن کی ادائیگی پر 504 ارب روپے خرچ ہوئے،6 ماہ کے دوران حکومت نے 462 ارب روپے سے زائد سبسڈی بھی دی۔