اسلام آباد:سپریم کورٹ نے بانی تحریک انصاف عمران خان کے13مختلف مقدمات سماعت کے لیے مقررکردیے۔
سپریم کورٹ کادو رکنی بینچ 13مقدمات کی سماعت کے لیے تشکیل پایا ہے۔چیف جسٹس یحیٰ فریدی اور جسٹس شاہد بلال پر مشتمل بینچ9 فروری کو مقدمات کی سماعت کرے گا۔
بانی تحریک انصاف کی ضمانت کے خلاف پنجاب حکومت کی اپیل سماعت کے لیے مقرر ہے۔ بشریٰ بی بی کی ضمانت کے خلاف پنجاب کی اپیل بھی سماعت کے لیے مقرر کی گئی ہے۔ بانی پی ٹی آئی کی الیکشن کمیشن کی فوجداری شکایت کے خلاف اپیل پر سماعت بھی مقرر کی گئی ہے۔
بانی پی ٹی آئی کے آفیشل سیکریٹریٹ اور نیب کے مقدمات پر سماعت بھی فکس کردی گئی ہے۔القادر ٹرسٹ کیس میں بانی کی ضمانت کے خلاف نیب اپیل پر سماعت مقرر ہے۔
سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی بریت کے خلاف اپیل پر سماعت فکس کی گئی ہے۔9 مئی لاہور مقدمات میں بانی کی ضمانت کے خلاف حکومت کی اپیل سماعت کے لیے مقرر کی گئی ہے۔
ہتک عزت کیس میں شہباز شریف کے خلاف بانی کی اپیلیں بھی سماعت کے لیے مقرر ہیں۔رجسٹرار آفس نے تمام متعلقہ فریقین اور وکلا کو نوٹسز جاری کر دیے ہیں۔

