حکومت کا ایتھلیٹ آف دی ایئر ایوارڈ متعارف کرانے کا فیصلہ

ذرائع کے مطابق ہر سال بہترین مرد اور خاتون ایتھلیٹ کو ایوارڈ دیا جائے گا، ایوارڈ کے ساتھ 25 لاکھ روپے کیش انعام سے بھی نوازا جائے گا۔

ہر سال کے اختتام پر خصوصی ایوارڈ تقریب منعقد ہوگی، قومی ایتھلیٹ کو کارکردگی کی بنیاد پر ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت بین الصوبائی رابطہ نے پاکستان سپورٹس بورڈ سے بھی منظوری لے لی ہے۔