کراچی: فائر سیفٹی کیخلاف ورزی پر صدر میں200دکانیں سیل

کراچی:فائر سیفٹی کی خلاف ورزی پر صدر کی 2 مارکیٹیں سیل کر دی گئیں۔ڈی سی سائوتھ جاوید نبی کے مطابق صدر کی سیل کی گئی 2 مارکیٹوں میں 200 سے زائد دکانیں تھیں۔

مارکیٹوں میں آگ بجھانے کے انتظامات موجود نہیں تھے، انتظامات مکمل کیے جانے تک یہ مارکیٹیں سیل رہیں گی۔

ڈی سی سائوتھ کے مطابق دونوں مارکیٹوں کو پہلے نوٹس جاری کیے جاچکے تھے جبکہ ضلع جنوبی کی تمام مارکیٹوں کا سروے جاری ہے، فائر سیفٹی انتظامات نہ ہونے پر مارکیٹوں کو وارننگ کے بعد سیل کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ گل پلازہ میں آتشزدگی کے واقعے کے بعد وزیر اعلیٰ سندھ نے کراچی کی تمام بڑی مارکیٹوں میں فائر سیفٹی انتظامات کا سروے فوری طور پر مکمل کرنے کا حکم دیا تھا۔