نیپال میں ایک معذور مسلمان انتہا پسند ہندووں کے ہجوم پر بھاری پڑ گیا، جذبہ ایمانی سے تنہا مسجد کا دفاع کر کے بہادری کی مثال قائم کر دی۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک ٹانگ سے معذور مسلمان شخص ہندو انتہا پسندوں کے ایک گروہ کے سامنے ڈٹا ہوا ہے اور مسجد کو نقصان پہنچانے سے بچا رہا ہے۔
یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ملک میں ایک ہندو مذہبی تقریب کے دوران حالات کشیدہ ہو گئے اور پرتشدد رنگ اختیار کر لیا۔ مشتعل ہجوم نے مسجد کو نشانہ بنانے کی کوشش کی، لیکن یہ مسلمان شخص تنِ تنہا ان کے سامنے کھڑا ہو گیا۔
اپنی معذوری کے باوجود اس نے خود کو انسانی ڈھال بنا کر ہجوم کا مقابلہ کیا اور حملہ آوروں کو آگے بڑھنے سے روکنے کی کوشش کی۔
اس بہادر اقدام نے سوشل میڈیا پر صارفین کو متأثر کر دیا ہے، جہاں اس شخص کو اس کی جرأت، حوصلے اور ایمان کی بنیاد پر بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا جا رہا ہے۔

