فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈکوارٹر پشاور میں ہونے والے خودکش دھماکوں کی تفتیش میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔
تفتیشی حکام کے مطابق خودکش بمباروں کے سہولت کاروں کا تعلق بھی افغانستان سے ہے جبکہ خودکش دھماکوں کی منصوبہ بندی افغانستان میں ہی کی گئی تھی۔
تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ واقعے سے متعلق اہم گرفتاریاں بھی عمل میں لائی گئی ہیں۔
مزید پڑھیں:
پشاور،ایف سی ہیڈکوارٹرز پرخوارج کا حملہ ناکام،بمبار سمیت3ہلاک،3اہلکار شہید
واضح رہے کہ فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈکوارٹرز پر حملہ گزشتہ سال 24 نومبر کو ہوا تھا۔
حملے کے نتیجے میں فیڈرل کانسٹیبلری کے 3 جوان شہید جبکہ 5 زخمی ہوئے تھے، جبکہ دہشت گردوں کے اس حملے میں 8 شہری بھی زخمی ہوئے تھے۔

