پی آئی اے ریٹائرڈ ملازمین کی مشکلات کم نہ ہو سکیں جس میں ملازمین کو پنشن لینے کے لیے اب الگ سے نیا اکاؤنٹ کھلوانا ہوگا۔ نیا پنشن اکاؤنٹس کھلے گا تو پنشن ملے گی۔ اس فیصلے سے پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی نے 16ہزار سے زائد ریٹائرڈ ملازمین کو آگاہ کر دیا ہے۔
اس سے قبل پنشن ریٹائرڈ ملازمین کے کسی بھی اکاؤنٹ میں آرہی تھی تاہم اب ملازمین کی کم سے کم پنشن تین ہزار اور زیادہ سے زیادہ بارہ سے پندرہ ہزار روپے ہے۔ صدر پیپلز یونٹی پی آئی اے ہدایت اللہ کا کہنا ہے کہ پہلے پی آئی اے کوڑیوں کے دام فروخت کر دی اب ریٹائرڈملازمین کے پیچھے پڑ گئے ہیں۔
ہدایت اللہ نے کہا کہ کوئی بھی کام آئین اور قانون کے تحت نہیں کیا جارہا۔ عدالت کے احکامات کی بھی پرواہ نہیں کی جارہی۔ نئے اکاؤنٹس کھولنے سے ملازمین کی پریشانی بڑھ گئی ہے۔

