سلمان اکرم راجہ کی چیف جسٹس سے ملاقات، پی ٹی آئی کے تحفظات کے بارے میں آگاہ کیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کے رہنما سلمان اکرم راجہ کی  چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی سے ملاقات ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق  رہنما پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ کی چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی سے ملاقات 30  منٹ سے زائد جاری رہی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں سلمان اکرم راجہ نے چیف جسٹس کو پی ٹی آئی کے تحفظات کے بارے میں آگاہ کیا۔

 بعد ازاں سلمان اکرم راجہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  آج صبح سے یہاں سپریم کورٹ کے باہر موجود ہیں،  بانی پی ٹی آئی کی صحت سے زیادہ ہمارے لیے کچھ اہم نہیں ہے۔

سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ آج صبح سے چیف جسٹس اور اٹارنی جنرل سے ملاقاتیں اور رابطوں میں رہے،  پورے دن کی تگ و دو کے بعد جو حاصل ہوا وہ بلکل تسلی بخش نہیں ہے۔

انہوں نے بتایاکہ آج کی تگ و دو کے بعد ہمیں اس حد تک کامیابی ملی ہے کہ ہمیں رپورٹ مل جائے گی، ہم نے آج سپریم کورٹ کے باہر اخلاقی مقدمہ لڑا۔ بتایاگیا کہ بانی پی ٹی آئی اور ان کی بہنوں کو میڈیکل رپورٹس دے دی جائیں گی، رپورٹ ملنے کےبعد بانی پی ٹی آئی کے ذاتی معالجین کو ان تک رسائی دینےکی یقین دہانی کرائی گئی۔

سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی وکلاء، خاندان اور رفقاء کےساتھ ملاقات کے لیے جدو جہد جاری رہے گی، اگلے لائحہ عمل کے لیے آج ہی سیاسی کمیٹی کا اجلاس ہو گا،  آج ہی تحریک تحفظ آئین پاکستان سے ملاقات کریں گے،  پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی علامہ راجہ ناصرعباس،محموداچکزئی سےمشاورت سےلائحہ عمل طے کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ  بانی