کراچی: سانحہ گل پلازہ کی تحقیقات کے لیے این ای ڈی یونیورسٹی کی ٹیکنیکل ٹیم نے دورہ کرکے مختلف مقامات کا جائزہ لیا۔
پولیس اور ضلعی انتظامیہ نے تحقیقاتی ٹیکنیکل اور فرانزک ٹیم کو معائنہ کرایا۔
اربن سرچنگ ٹیم نے بتایا کہ جہاں سرچنگ کا عمل مکمل کیا جا رہا ہے وہاں مارکنگ کی جارہی ہے۔
گل پلازہ کے مختلف مقامات پر ‘ایچ’ کا نشان مارک کیا گیا ہے، جس کا مطلب خطرے کی نشاندہی اور عمارت گرنے کا خدشہ ہے۔
ادھر انچارج سی پی ایل سی شناخت پروجیکٹ کے مطابق سانحہ گل پلازہ میں انسانی باقیات موصول ہوئی ہیں۔

