پنجاب حکومت نے گل پلازہ سانحے کے بعدکمرشل عمارتوں کیلئے ہدایات نامہ جاری کردیا

راولپنڈی: پنجاب حکومت نے کراچی میں ہونے والے سانحہ گل پلازہ کے بعد صوبے کی کمرشل عمارتوں کے لیے ہدایات نامہ جاری کردیا۔

 چیف سیکرٹری پنجاب نے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کے ساتھ آن لائن اجلاس کیا، اجلاس میں کمرشل عمارتوں میں آگ بھجانے والے آلات کی تنصیب کو لازمی قرار دیا اور لوکل گورنمنٹس کو ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرانے کی ہدایات کی۔

اس موقع پر چیف سیکرٹری پنجاب نے کہا کہ 3 منزلہ عمارتوں سے ہنگامی حالات میں نکلنےکے لیے اسٹیل کی سیڑھیاں لازمی لگائی جائیں، ہنگامی صورتحال میں انخلا کے لیے سیڑھی دوسرے فلور سے اچھی طرح جڑی ہوئی ہو، اسٹیل کی سیڑھیوں کی تنصیب کے لیے کسی قسم کا این او سی ضروری نہیں۔
اعلامیے کے مطابق بلڈنگ کے ہر فلور پر فائرایکسٹنگرئشر کا لگا ہونا لازمی قرار دیا گیا ہے اور کمرشل عمارتوں کے مالکان یا انتظامیہ 15 دن میں ہدایات پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔