پاکستان نے بھارت کے لیے فضائی حدود کی بندش میں مزید ایک ماہ کی توسیع کر دی

پاکستان نے بھارت کے لئے فضائی حدود کی بندش میں مزید ایک ماہ کی توسیع کر دی۔پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے حکومت کی منظوری سے نیا نوٹم جاری کر دیا جس کے مطابق بھارتی رجسٹرڈ طیاروں کے لئے پاکستانی فضائی حدود 24 فروری 2026ء تک بدستور بند رہے گی۔

اتھارٹی کے مطابق بھارتی ایئر لائنز کے تمام رجسٹرڈ مسافر طیاروں، ملٹری اور پرائیوٹ جیٹس کو پاکستان کی فضائی حدود سے گزرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔واضح رہے کہ پاکستان نے 23 اپریل 2025 ء سے بھارتی طیاروں کے لئے اپنی فضائی حدود بند کر رکھی ہے جس کے باعث اب تک بھارتی ایئرلائنز کو اربوں روپے کا نقصان ہوچکا ہے۔

یہ اقدام دونوں ممالک کے درمیان جاری کشیدگی کے پیش نظر اٹھایا گیا تھا اور اس کا اطلاق تمام کمرشل اور نجی بھارتی پروازوں پر ہوگا۔