واپڈا ورکرز یونین کا نجکاری کیخلاف 26جنوری کوہڑتال کا اعلان

آل پاکستان واپڈاہائیڈروالیکٹرک ورکرز یونین نے وفاقی حکومت کی جانب سے بجلی کی تقسیم کارکمپنیوں کی نجکاری کے خلاف 26 جنوری کوملک گیر ہڑتال کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔

آل پاکستان واپڈاہائیڈروالیکٹرک ورکرز یونین کی جانب سے احتجاج کال کا مراسلہ وفاقی وزیر پاور ڈویژن سردار اویس لغاری اور سیکرٹری پاور ڈویژن کو ارسال کردیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ 10روز میں نجکاری پر مذاکرات نہ ہونے پر ملک گیر ہڑتال کی جائے گی۔

مراسلہ کے مطابق متعدد بار نجکاری پربات چیت کی کوشش کے باوجود جواب نہیں دیا گیا، صارفین کو بجلی فراہم کرنے والے ملازمین کو سنا جائے، درخواستوں کے باوجود جواب نہ ملنے پر احتجاج کی کال دی گئی۔