100 سے 400 یونٹ تک بجلی صارفین کیلئے اہم خبر

بجلی صارفین کے لیے فی یونٹ بنیادی ٹیرف برقرار رکھنے کے فیصلے کے بعد ماہانہ 100 سے 300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں کے لئے اہم خبر آ گئی۔ نیپرا نے بنیادی ٹیرف سے متعلق اپنا فیصلہ حکومت کو بھجوا دیا ہے۔نیپرا کے فیصلے کے تحت گھریلو صارفین کے لئے بجلی کا زیادہ سے زیادہ ٹیرف 47 روپے انہتر پیسے برقرار رہے گا۔

فیصلے میں بتایا گیا کہ ایک تا 100 یونٹ تک کے پروٹیکٹڈ صارفین کا ٹیرف 10 روپے54 پیسے، 101 تا ایک 200 یونٹ کا ٹیرف 13 روپے ایک پیسہ ہوگا۔اس کے علاوہ ایک تا 100 یونٹس تک کے نان پروٹیکٹڈ گھریلو صارفین کا بنیادی ٹیرف 22 روپے 44 پیسے، 101 سے200 یونٹس کا ٹیرف اٹھائیس روپے اکانوے پیسے برقرار رہے گا۔

نیپرا کا کہنا تھا کہ 201 سے 300 یونٹ کا ٹیرف 33 روپے 10 پیسے، 301 سے 400 یونٹ کا بنیادی ٹیرف سینتیس روپے ننانوے پیسے ہوگا۔اس کے ساتھ ہی 500 یونٹس کا ٹیرف 40 روپے 42 پیسے۔ 501 سے 600 یونٹس کا ماہانہ ٹیرف اکتالیس روپے باسٹھ پیسے اور 601 سے700 یونٹس کا ماہانہ ٹیرف بیالیس روپے چھہتر پیسے فی یونٹ برقرار رکھا جائے گا۔فیصلے کا اطلاق یکم جنوری دو ہزار چھبیس سے ہوگا ، فیصلے سے ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے فی یونٹ بجلی کی قیمت پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔