اسلام آباد : وفاقی وزیرِ داخلہ سینیٹر محسن نقوی نے برطانوی وزیرِ مملکت برائے داخلہ ایلکس نورس سے مجرموں کی حوالگی پر گفتگو کی ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ سید محسن نقوی کی برطانیہ میں اہم ملاقاتوں کی اندرونی کہانی منظر عام پر آگئی۔ ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران منسٹری آف سٹیٹ ہوم آفس الیکس نوریکس اور فارن آفس ڈپٹی منسٹر ہمیشن فلکورنر اور سے دو طرفہ تعلقات پر بات چیت کی گئی۔
لندن میں محسن نقوی نے برطانوی وزیرِ مملکت اور نائب وزیر خارجہ برائے پاکستان اور افغانستان ہمیش فالکنر سے بھی ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق سینیٹر محسن نقوی کی برطانوی اعلیٰ حکام سے ملاقات میں پاکستان اور برطانیہ میں انسدادِ منشیات اور مجرموں کی حوالگی کے معاملے پر گفتگو ہوئی۔
ملاقات میں دو طرفہ تعلقات کے فروغ کے لیے مشترکہ اقدامات پر بات چیت کی گئی، ساتھ ہی پاک برطانیہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

