اسلام آباد: وزیر مملکت برائے کرپٹو کرنسی بلال بن ثاقب کا کہنا ہے کہ ڈیجیٹل اصلاحات میں سب سے بڑی رکاوٹ ادارہ جاتی مزاحمت ہے۔
ٍٍ بلال بن ثاقب نے کہا کہ گورننس میں ڈیجیٹل انقلاب ضروری ہے ورنہ نظام بیٹھ جانے کا خطرہ ہے، قومی سلامتی کے لیے ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کو دل سے قبول کرنا ہوگا۔
وزیر مملکت کا کہنا ہے کہ ملازمتوں، فری لانسنگ اور کال سینٹرز سمیت ہر شعبے پر اے آئی کے گہرے اثرات ہوں گے۔ان کا کہنا تھا کہ اے آئی کو اپنانے میں تعلیمی نظام کی کمزوری بڑی رکاوٹ ہے، ہمیں سوورن کمپیوٹ کو اپنانا ہو گا ورنہ ہم بہت پیچھے رہ جائیں گے۔

