آئندہ ہفتے سے نوکریاں میرٹ پر دینا شروع کریں گے،وزیراعلیٰ سندھ

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ میں آئندہ ہفتے سے نوکریاں میرٹ پر دینا شروع کریں گے۔بھان سیدآباد پریس کلب میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلی سندھ سید مرادعلی کا کہنا تھا کہ نواز لیگ کے ساتھ الیکشن کے بعد اتحاد ہوا تھا، اس سلسلے میں ہم آگے چل رہے ہیں۔مراد علی شاہ نے کہا کہ 28ویں ترمیم آنے سے پہلے اس پر تبصرہ کیا کروں؟، پاکستان کے مفاد کے علاوہ کسی چیز پر بات نہیں کریں گے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ گورنر سندھ کی تبدیلی کا بیان سنا ہے، گورنر لگانا وزیراعظم کا اختیار ہے، وزیراعظم صدر کو سفارش کرتا ہے جس کے بعد گورنر تعینات ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ چینی کی قیمت کے ایشو پر تشویش ہے، چینی کے مسئلے پر صبح چیف سیکرٹری سے بات ہوئی ہے، اقدامات کر رہے ہیں، چینی کی قیمتیں کنٹرول ہوں گی۔

ادھروزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے سندھ کرافٹ فیسٹیول کا افتتاح کیا اور اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں آج تین روزہ فیسٹیول میں آیا ہوں، یہاں صرف سندھ نہیں بلکہ پنجاب اور دیگر صوبوں سے بھی لوگوں نے اسٹال لگائے ہیں۔ ہماری کوشش ہے کہ ہمارے سندھ کے کام کو فروغ دیا جائے، نئے صوبوں کے حوالے سے بات ایک کان سے سنو اور دوسرے سے نکال دیں، اللہ کے علاوہ کسی میں طاقت نہیں ہے کہ سندھ کو تقسیم کرے۔

وزیرِاعلیٰ سندھ نے ایک اجلاس میں محکمہ صحت کے ترقیاتی پورٹ فولیو کا جائزہ لیتے ہوئے ہیلتھ منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے 16 فلیگ شپ ہیلتھ منصوبوں کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت کردی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام منصوبے رواں مالی سال میں مکمل ہونے چاہیئں۔سیکریٹری صحت ریحان بلوچ کا کہنا تھا کہ محکمہ صحت کی 178 اسکیمیں، 45.37 ارب روپے کی لاگت سے شروع کی گئی ہیں۔

اسکیمس میں 140 جاری، 38 نئی اسکیمیں ADP میں شامل ہیں۔ 21 فیصد ترقیاتی فنڈ اب تک خرچ ہوچکا۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ جان بچانے والے منصوبوں میں تاخیر برداشت نہیں جس پر بریفنگ دی گئی کہ فیڈرل بی ایریا کے 50 بستروں کا اسپتال تکمیل کے قریب ہے۔ وزیراعلیٰ نے محکمہ گننا سکو اسپتال کیلئے باقی فنڈز جاری کرنے کی ہدایت کردیں۔ڈاکٹر عزرا پیچوہو نے کہا کہ رزاق آباد میڈیکل کمپلیکس کیلئے 3.08 ارب اضافی درکا ہیں جبکہ گلشنِ حدید 50 بستروں کا اسپتال رواں سال مکمل ہوگا جس پر وزیر اعلیٰ سندھ کی فنانس ڈپارٹمنٹ کو فوری فنڈ جاری کرنے کی ہدایت کی گئی۔