ڈی جی آئی ایس پی آر کادورہ جامعة الرشید، طلبا کا پاک فوج سے بھرپور اظہار یکجہتی

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چو دھری نے جامعة الرشید کراچی میں طلبا اور علمائے کرام کے ساتھ ایک خصوصی اوپن سیشن میں شرکت کی، جہاں ملکی صورتحال، سیکورٹی چیلنجز اور قومی یکجہتی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

سیشن کے شرکا نے کہا کہ پاک فوج اور عوام کے درمیان رابطے مضبوط بنانے کے لیے ایسے سیشن نہایت اہم کردار ادا کرتے ہیں اور یہ ملاقات باہمی اعتماد کو فروغ دینے کا بہترین ذریعہ ہے۔ طلبا اور علمائے کرام نے سیشن کے اختتام پر ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے وطن عزیز اور پاک فوج سے اپنی محبت اور یکجہتی کے جذبات کا بھرپور اظہار کیا۔

قبل ازیں ڈی جی آئی ایس پی آر نے سالانہ تربیتی فضلا اجتماع میں طلبا کرام کو بنیان مرصوص اور معرکہ حق پربریفنگ دی۔ا س موقع پر طلبا کوسوال جواب کا بھی موقع ملا۔ ترجمان پاک فوج سے ملاقات کو طلبہ نے خوش آئند قرار دے دیا۔

دریں اثناء پاکستان پیپلز پارٹی کے ٹائون چیئرمین و صدر پی پی پی پی ایس 97لالہ عبدالرحیم خان نے ڈی جی آئی ایس پی آر کو سندھ کی ثقافتی ٹوپی اور اور اجرک کا تحفہ پیش کیا۔ میجر جنرل احمد شریف چودھری نے چیئرمین سہراب گوٹھ ٹائون کا شکریہ ادا کیا اس موقع پر جامعة الرشید کے سرپرست اعلیٰ مفتی عبدالرحیم صاحب موجود تھے۔