باجوڑ:باجوڑ کی تحصیل سالارزئی میں فائرنگ سے پولیو ٹیم کی حفاظت پر مامور ایک پولیس اہلکار اور راہ گیر جاں بحق ہوگیا۔
ڈی پی او کے مطابق علاقے میں بھاری نفری روانہ کی گئی ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔حملے میں شہید پولیس اہلکار کی نماز جنازہ پولیس لائن سول کالونی میں ادا کردی گئی، نماز جنازہ میں ڈپٹی کمشنر، ڈی پی او اور دیگر سول وعسکری حکام نے شرکت کی۔
دوسری طرف وزیراعظم شہباز شریف نے فائرنگ کے نتیجے میں انسداد پولیو ٹیم پر فائرنگ پر اظہار افسوس کیا اور شہداء کے لیے دعائے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر و استقامت کی دعا کی۔
وزیراعظم نے تخریب کاروں کی جلد از جلد شناخت اور انہیں کیفر کردار تک پہنچانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ قوم کے لیے انسداد پولیو کی اہم خدمت سر انجام دینے والوں پر حملہ انتہائی افسوس ناک ہے۔

