موٹرویز، ہائی ویز پر ٹول ٹیکس میں سالانہ کتنا فیصد اضافہ ہوا؟

اسلام آباد:ملک بھر میں موٹرویز اور ہائی ویز پر ٹول ٹیکسز میں ایک سال کے دوران 100 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

دستاویزات کے مطابق مالی سال 25-2024 میں ٹول کلیکشن 64 ملین روپے سے زائد رہی جبکہ گزشتہ سال 24-2023 میں یہ 32 ملین روپے سے زائد تھی۔

اعداد و شمار کے مطابق ہائی ویز سے حاصل ہونے والا ٹول 17 ملین سے بڑھ کر 34 ملین روپے سے زائد اور موٹرویز سے حاصل ہونے والا ٹول 14 ملین سے بڑھ کر 29 ملین روپے سے زائد ہو گیا۔

دستاویز کے مطابق پنجاب میں ٹول ٹیکس میں 84 فیصد اضافہ ہوا، سندھ میں 117 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، خیبر پختونخوا میں 92 فیصد جبکہ بلوچستان میں 81 فیصد اضافہ سامنے آیا، سرکاری اداروں، ایمبولینسز، پولیس گاڑیوں اور فائر بریگیڈ کو ٹول ٹیکس سے استثناء حاصل ہے۔