اپنے چاچو کی حکومت گرانی ہے؟ندیم افضل چن کا مریم نواز کو جواب

لاہور: پیپلزپارٹی کے رہنما ندیم افضل چن نے مریم نواز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیااپنے چاچو کی حکومت ختم کروانی ہے؟۔

پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما ندیم افضل چن نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کو ایک بار پھر شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

اپنے ایک بیان میں ندیم افضل چن کا کہنا ہے کہ مریم نواز مودی کی زبان نہ بولیں، اپنے چاچو کی حکومت ختم کرنی ہے؟ پنجاب کارڈ نہ کھلیں، یہ زبان قبول نہیں۔