پاکستان اکتوبر میں پہلا جدید ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ خلاء میں روانہ کرے گا۔
پاکستان نےجدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنےکی تیاری مکمل کرلی،پاکستان اکتوبر میں اپنا پہلا جدید ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ خلاء میں بھیجے گا،ہائپراسپیکٹرل سیٹلائٹ معدنی وسائل کی تلاش اور زراعت کی ترقی میں نئی راہیں کھولےگا۔
سپارکو کےمطابق جدید سیٹلائٹ ، سیلاب کی نگرانی، گلیشیئر پگھلنے اورفضائی آلودگی پر تحقیق کی صلاحیت بڑھائےگا،جدید ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ سپارکو کے زیر قیادت تیار کیا گیا ہے
سپارکوکےچیئرمین محمد یوسف خان نےورکشاپ کی افتتاحی تقریب سےخطاب میں کہایہ سیٹلائٹ معدنیات،پودوں، مٹی اورپانی کےمعیار کےدرست اعدادوشمار فراہم کرے گا،برسوں میں ہونے والےسروے اب چند دنوں میں مکمل کیے جا سکیں گے،یہ قدم قدرتی وسائل کےمؤثر استعمال کی راہ ہموار کرے گا۔