بھارتی فوجی قیادت مودی کے سیاسی بیانیے کو آگے بڑھانے میں مصروف

بھارتی فوج کی قیادت اب جنگی حکمت عملی سے زیادہ مودی سرکار کے سیاسی بیانیے کو آگے بڑھانے میں مصروف نظر آتی ہے۔ مودی حکومت کی جانب سے آپریشن سندور کی ہزیمت چھپانے کے لیے بھارتی جنرلز کو پروپیگنڈا مشین میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔ اب بھارتی فوج کے جرنیلوں کی زبان سے فوجی حکمت عملی کی بات کم، اور آر ایس ایس و بی جے پی کی جھوٹی کہانیوں کا دفاع زیادہ سننے کو مل رہا ہے۔

بھارتی جنرل منوج کٹیار نے حال ہی میں آپریشن سندور کی شکست کو اسٹریٹیجک تیاری قرار دے کر عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی ہے۔ پاکستانی فوج نے اس آپریشن میں بھارت کو شدید شکست دی، تاہم جنرل کٹیار نے بھارت کی پسپائی کو کامیاب تیاری کا نام دے کر فوجی حقیقت کو چھپانے کی کوشش کی ہے۔اب بھارتی فوج کے اعلیٰ افسران عسکری عزت و وقار کو ترک کر کے مودی سرکار کے سیاسی مفادات کو فروغ دینے کے لیے محض ترجمان بن کر رہ گئے ہیں۔

آپریشن سندور کی ناکامی نے نہ صرف بھارت کی عسکری طاقت کا پردہ چاک کیا ہے بلکہ اس کی سفارتی حکمت عملی کی حقیقت بھی بے نقاب کر دی ہے۔بھارتی جنرلوں کی جانب سے اس شکست کو کامیابی میں تبدیل کرنے کی مسلسل کوششیں دراصل بھارتی فوج کی حقیقت کو چھپانے اور مودی سرکار کے جھوٹے بیانیے کو پھیلانے کی سیاسی چالیں ہیں۔ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے آپریشن سندور کی ناکامی کو چھپانے اور بھارتی عوام کو گمراہ کرنے کے لیے جعلی فتح کی تشہیر شروع کر دی ہے۔

مودی نے دعویٰ کیا کہ آپریشن سندور میں میڈ ان انڈیا ہتھیاروں نے اہم کردار ادا کیا، لیکن حقیقت میں یہ دعوے بھارتی فوج کی عسکری کمزوری کو چھپانے کی کوشش کے سوا کچھ نہیں ہیں۔ مودی سرکار، جو آپریشن سندور میں ہونے والی ناکامی کو جھوٹے پروپیگنڈے سے چھپانے کی مصروف ہے، اپنے عوام کو حقیقت سے دور رکھنے کے لیے”میڈ ان انڈیا” ہتھیاروں کے جھوٹے دعوے پھیلا رہی ہے۔ یہ دعوے بھارتی فوج کی کمزوری اور شکست کا کھلا اعتراف ہیں، کیونکہ حقیقی طور پر پاکستان کی فوج نے آپریشن سندور میں بھارتی افواج کو بری طرح شکست دی، جس نے بھارت کی عسکری طاقت کے تمام کھوکھلے دعوؤں کو بے نقاب کر دیا۔

مودی سرکار نہ صرف آپریشن سندور کی نقصانات سے عوام کو آگاہ کرنے میں ناکام رہی بلکہ اس شکست کو اپنی سیاست کا ہتھیار بنا کر انتخابی مہم کا ایندھن بھی بنا دیا۔ اس جعلی فتح کی تشہیر دراصل بھارتی فوج کے ناکام آپریشن کا پردہ ڈالنے اور خطے میں سیاسی مفادات کے لیے ایک سوچی سمجھی سازش ہے۔پاکستان کی تاریخ ساز فتح نے بھارت کے عسکری غرور اور طاقت کے دعوؤں کو خاک میں ملا دیا ہے، اور دنیا کو بھارت کی اصل فوجی حقیقت کا پتا چل چکا ہے۔