نیپال کی سابق چیف جسٹس عبوری وزیراعظم منتخب ہوگئیں

کھٹمنڈو:نیپال کی سابق چیف جسٹس سشیلہ کرکی کو عبوری وزیراعظم منتخب کر لیا گیا۔

نیپالی صدر دفتر کے مطابق سشیلہ کرکی کو وزیراعظم کے استعفے کے بعد عبوری رہنما منتخب کیا گیا،عہدے کا حلف بھی اٹھالیا۔ سشیلہ کرکی نیپال کی سپریم کورٹ کی چیف جسٹس رہنے والی واحد خاتون ہیں۔

سشیلہ کو بدعنوانی کے خلاف سخت موقف اختیار کرنے کے لیے جانا جاتا ہے جنہوں نے منصب پر رہتے ہوئے کرپشن پر زیرو ٹالرنس اپنائی۔یہی وجہ سمجھی جاتی ہے کہ حکومت نے ایک سال سے بھی کم عرصے میں ان کا مواخذہ کیا لیکن عوامی دباؤ پر اس تجویز کو مسترد کرنا پڑا۔ اپنے ساتھ ہونے والے اس رویے پر مایوس سشیلہ نے خود ہی چیف جسٹس کے عہدے سے استعفاء دے دیا تھا۔