قطر سے اظہار یکجہتی، وزیراعظم ہنگامی دورے پر دوحہ پہنچ گئے

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ ہنگامی دورے پر قطر کے دارالحکومت دوحہ پہنچ گئے۔
قطر کے نائب وزیراعظم اور وزیر مملکت دفاع شیخ سعود بن عبدالرحمٰن نے وزیراعظم شہباز کا استقبال کیا۔
وزیرِ اعظم قطر پر اسرائیلی جارحیت کے تناظر میں اظہار یکجہتی کے لیے ایک روزہ دورے پر دوحہ پہنچے ہیں۔
نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللّٰہ تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی وزیرِ اعظم کے ہمراہ ہیں۔
وزیر اعظم کی دوحہ میں قطری شیخ تمیم بن حماد الثانی سے ملاقات ہو گی۔
وزیر اعظم دوحہ پر بلاجواز اسرائیلی جارحیت اور بین الاقوامی قوانین کے حملے کے تناظر میں قطری امیر اور عوام سے اظہار یکجہتی کریں گے۔