وفاقی حکومت کا دریاؤں کی گزرگاہوں پر تعمیرات کیخلاف کارروائی کا اعلان

اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے دریاؤں کی گزر گاہوں پر مستقبل میں تعمیرات کے خلاف کارروائی کرنے کا اعلان کردیا۔وزیر آباد میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے وزیر اطلاعات نے کہا کہ آئندہ دریاؤں کی گزر گاہوں پر تعمیرات کی اجازت نہیں ہوگی، سیلاب سے نقصانات کا تخمینہ لگا کر ازالہ کیا جائے گا۔

عطاتارڑ نے کہا کہ غیر قانونی تعمیرات کے گرنے پر معاوضہ نہیں مل سکتا، پہلی بار بارش کے تین چار سسٹم ساتھ ساتھ آئے ہیں، پاک فوج اور انتظامیہ نے بروقت رسپانس دے کر کئی افراد کو بچایا۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ 3 دریاؤں کی طغیانی میں 2 لاکھ سے زائد افراد کو ریسکیو کیا گیا، لوگوں کی حفاظت کیلئے متاثرہ علاقوں میں بجلی بند کی گئی، لوگوں کے مویشیوں کے نقصان کا بھی تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔