ملک گیر شجرکاری مہم کا آغاز آج سے ہوگا

ملک گیر شجرکاری مہم کا آغاز آج 18 اگست سے ہوگا، جس میں 41 ملین نئے پودے لگائے جائیں گے۔
صدر آصف علی زرداری اور وزیرِ اعظم شہباز شریف نے مون سون شجر کاری مہم کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ملک گیر شجر کاری مہم کا آغاز 18 اگست کو ایک ایسے وقت میں کیا جارہا ہے جب پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی کے شدید خطرات کا سامنا ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ کسی بھی قوم کی بھلائی اور ترقی اس کے جنگلات اور قدرتی ماحول کے تحفظ پر منحصر ہے۔

شام کو غیرمستحکم کرنے کی اسرائیلی کوششوں کو ناکام بنائیں گے، احمد الشرع

دونوں نے مزید کہا کہ جنگلات کی کٹائی، بڑھتا ہوا درجہ حرارت اور مسلسل سیلاب جیسے چیلنجز لاکھوں زندگیوں کو متاثر کرتے ہیں جبکہ ناکافی جنگلات سے کرہ ارض ایسی آفات کا شکار ہوجاتی ہے جو ہماری معیشت، زراعت اور بہبود کو خطرے میں ڈالتی ہیں۔
اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ شجر کاری مہم علامتی نہیں بلکہ یہ پاکستان کے مستقبل کے تحفظ کے لیے ایک اہم اقدام ہے۔