پاکستانی نژاد برطانوی طالبہ ماہ نور چیمہ نے جی سی ایس ای اور او لیول کے بعد اے لیول میں بھی شاندار کامیابی حاصل کر کے دنیا کو حیران کر دیا۔ماہ نورچیمہ نے اے لیول کے امتحان 24 اے گریڈز کے ساتھ پاس کر کے کئی عالمی ریکارڈز اپنے نام کر لیے۔ماہ نورچیمہ کو شاندارکامیابی کے سبب آکسفورڈ یونیورسٹی کے ممتاز ایگزیٹرکالج میں داخلہ مل گیا ہے۔18 سالہ ماہ نور چیمہ نے اے لیول کے امتحان میں عالمی سطح 4 اور جی سی ایس ای کو ملا کر چھ عالمی سطح کے ریکارڈ بنائے ہیں۔
ماہ نور چیمہ کے والد بیرسٹر عثمان چیمہ نے کہا کہ ماہ نور نے اے لیول امتحان میں 4 عالمی ریکارڈز بنائے ، ان کی بیٹی کیلئے میڈیسن کی تعلیم حاصل کرنا خواب تھا۔ماضی میں طالب علم کل نمبروں کو بڑھانے کیلئے بورڈز کے امتحان میں مضامین کو دھرایا کرتے تھے، لیکن ماہ نور چیمہ نے مجموعی طور پر 19 اے اسٹار اور اے گریڈز حاصل کیے، ان کا یہ نتیجہ اعلیٰ تعلیمی کی ایک اعلیٰ مثال ہے۔ماہ نور چیمہ نے دوسرا نیا عالمی ریکارڈ اے لیول کے امتحان میں سب سے زیادہ اے اسٹار اور اے گریڈز لے کر بنایا۔
ماہ نور چیمہ کا تیسرا عالمی ریکارڈ سی ایس ای، او لیول اور اے لیول میں سب سے زیادہ اے گریڈز حاصل کرنے کے حوالے سے ہے۔پاکستانی نژاد طالبہ کا چوتھا عالمی ریکارڈ یہ ہے کہ انھوں نے 24 اے لیول اور 34 جی سی ایس ای کے امتحان میں 58 مضامین کا انتخاب کیا، 2023 میں ماہ نور چیمہ نے 16 برس کی عمر میں جنرل سرٹیفکیٹ آف سیکنڈری ایجوکیشن میں 34 مضامین پاس کرکے نیا عالمی رکارڈ قائم کیا تھا۔
ماہ نور چیمہ نے پانچواں اور چھٹا عالمی ریکارڈ کی سی ایس ای کے امتحان کے دوران بنایا تھا، انہوں نے ائیر ٹین میں 17 مضامین کو اے اسٹار گریڈ کے ساتھ پاس کیا اور جی سی ایس ای میں مجموعی طور پر 34 اے اسٹار حاصل کیے تھے۔