امریکی ریاست الاسکا میں 7 اعشاریہ 3 شدت کا زلزلہ آنے کے بعد سونامی وارننگ جاری کردی گئی ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق زلزلے سے فی الحال نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی تاہم مختلف علاقوں میں ریسکیو ادارے متحرک ہیں۔
جرمن ریسرچ سینٹر برائے جیو سائنسز کے مطابق سینڈ پوائنٹ کے جنوبی علاقے میں زلزلہ دس کلومیٹر گہرائی میں آیا ، جس کے بعد امریکی سونامی وارننگ نظام نے مخصوص علاقوں میں سونامی وارننگ جاری کردی ہے۔
سونامی وارننگ الاسکا کے ساحلی علاقوں کینیڈی انٹرینس سے اُونیمک پاس تک کے علاقوں کے لیے جاری کی گئی ہے، تاہم بعد میں یو ایس نیشنل سونامی سینٹر نے وضاحت جاری کی کہ سونامی وارننگ جاری نہیں کی گئی۔