الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اپوزیشن لیڈر اور پی ٹی آئی کے رہنما عمر ایوب کی نااہلی سے متعلق درخواست کو سماعت کے لیے مقرر کرلیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی نااہلی اور گوشواروں میں تضاد کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے عمر ایوب کے خلاف دو مقدمات کی 15 جولائی کو سماعت مقرر کرلی۔عمر ایوب کے خلاف ن لیگ کے بابر نواز نے درخواست دائر کررکھی ہے۔
جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ عمرایوب پر اثاثہ جات میں غلط بیانی کا الزام ہے۔شہری کی درخواست پر عمرایوب کے خلاف اسپیکر قومی اسمبلی نے ریفرنس الیکشن کمیشن بھجوایا تھا۔