حکومت پاکستان نے 500 ارب روپے کا قرضہ میچورٹی سے 4 سال پہلے ادا کردیا ہے، قرض کی ادائیگی 2029 ء میں شیڈول تھی۔اس حوالے سے ترجمان وزارت خزانہ خرم شہزاد کا کہنا ہے کہ پاکستان نے 500 ارب روپے کا قرضہ میچورٹی سے 4 سال پہلے ادا کردیا، قرض 4سال بعد 2029 ء میں میچور ہونا تھا۔
ترجمان کے مطابق قرض کی جلد ادائیگی پاکستان کی قرض انتظام کی حکمت عملی میں اہم پیشرفت ہے،قرض کی ابتدائی ریٹائرمنٹ قرض لینے پرانحصار روک کر میکرو اکنامک بنیادیں مضبوط کرتی ہے۔،خرم شہزاد نے کہا کہ قرض کی ابتدائی ریٹائرمنٹ ملک کو ڈیفالٹ کے خطرے سے بچاتی ہے، سال2025ء میں 1.5ٹریلین قرض کی جلد ریٹائرمنٹ کی گئی۔
وزارت خزانہ کے ترجمان خرم شہزاد کا کہنا ہے کہ قرض کی جلد واپسی معاشی اعتماد اور اصلاحات کا مضبوط اشارہ ہے، پاکستان کا جی ڈی پی کے لحاظ سے قرض75فیصدسے 69 فیصد تک کم ہوا۔